حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ بیروت بندرگاہ دھماکوں میں اگر اسرائیل ملوث نکلا تواسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
چیف حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اگر یہ ثابت ہوگیا یہ بیروت بندر گارہ پر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔حزب اللہ نے بیروت دھماکے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا۔
چار اگست کو بیروت دھماکے میں ایک سوچون افراد جاں بحق اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے۔