شراب لائسنس انکوائری، عثمان بزدار نے جواب جمع کرادیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس انکوائری میں پوچھے...
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس انکوائری میں پوچھے گئے نیب کے سوالات کا چار صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا ۔
جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنا پر انہوں نے واپس بھجوا دی تھی ۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے لائسنس جاری کرکے دوبارہ سمری سیکریٹریٹ بھجوائی ۔ ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کودیا گیا شراب کا لائسنس معطل کردیا ۔
وزیراعلی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ شراب لائسنس کے اجرا میں انکا کوئی کردار نہیں کیونکہ لائسنس دینے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔
Read Comments