شراب لائسنس انکوائری، عثمان بزدار نے جواب جمع کرادیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس انکوائری میں پوچھے...
شائع 18 اگست 2020 11:54pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس انکوائری میں پوچھے گئے نیب کے سوالات کا چار صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا ۔

جواب میں ‏وزیراعلی نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنا پر انہوں نے واپس بھجوا دی تھی ۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے لائسنس جاری کرکے دوبارہ سمری سیکریٹریٹ بھجوائی ۔ ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کودیا گیا شراب کا لائسنس معطل کردیا ۔

وزیراعلی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ شراب لائسنس کے اجرا میں انکا کوئی کردار نہیں کیونکہ لائسنس دینے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔