کراچی: شہباز شریف کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کراچی کے ...
شائع 02 ستمبر 2020 09:21pm

مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے متاثر ہونے والوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کراچی آمد کے بعد ایئرپورٹ سے نکلتے ہی شہر میں ہوئی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کا یقین دلایا۔

شہباز شریف سیدھا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ملیر پہنچے ۔ گاڑی کے اندر سے یکجہتی دکھائی اور چلتے بنے۔

جوہر موڑ پر رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔

گلستان جوہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کیلیے امدادی پیکج کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف اپنے انتخابی حلقے بلدیہ بھی پہنچے اور کارکنان سے خطاب کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے ناظم آباد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور کارکنان سے گفتگو کی۔

لیگی صدر آج رات کراچی میں ہی قیام کریں گے اور صبح واپس لاہور لوٹ جائیں گے۔

Read Comments