دیریلش 'ارطغرل' کے شائقین اب 'کورولش عثمان' کے شائقین بن جائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈز توڑنے والی مشہور و...
شائع 02 ستمبر 2020 10:54pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈز توڑنے والی مشہور و معروف ڈرامہ سیریز 'ار طغرل غازی' کے مصنف و ڈائریکٹر مہمت بوزداغ نے بہت جلد 'کورولش عثمان' کا دوسرا سیزن آنے کی بھی نوید سنادی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 'کورولش عثمان' سیزن 2 کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر شائقین کافی پُر جوش نظر آرہے ہیں۔

enter image description here

دیریلش ارطغرل کے تمام سیزن اور کورولش عثمان کے پہلے سیزن کی طرح دوسرے سیزن کو بھی مہمت بوزداغ ہی پروڈیوس کررہے ہیں تاہم یہ ڈرامہ اطغرل کے برعکس سرکاری چینل کی بجائے ایک نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عثمان اوّل سلطنت عثمانیہ کے بانی تھے، وہ 1191 عیسوی میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 1280 عیسوی میں ہوئی، بعغ ذرائع ان کی وفات کا سال 1281 عیسوی بتاتے ہیں۔

انہیں ریاست عثمانیہ قائم کرنے کے دوران کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا رہا جس کا انہوں نے کامیابی سے مقابلہ کیا اور مسلمانوں کیلئے ایک عظیم سلطنت کی بنیاد رکھی۔

Read Comments