کیماڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے کیماڑی آئل ٹرمنل ون میں آگ لگ گئی، آگ کے پیٹرول کے یونٹ...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2020 06:19pm

کراچی: کیماڑی آئل ٹرمنل ون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کے دوران 2 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کیماڑی آئل ٹرمینل گیٹ نمبر 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرمنل میں آگ لگی، یہ آگ کے پیٹرول کے یونٹ میں لگی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں روانہ ہوگئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی ٹریمنل ون کے پیٹرول کے یونٹ پر لگی تھی۔

سندھ رینجرز کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی، سندھ رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کارڈن آف کرلیا تھا۔

enter image description here

رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کر رکھی تھیں۔

Read Comments