کیماڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 2 افراد جاں بحق
کراچی: کیماڑی آئل ٹرمنل ون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کے دوران 2 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کیماڑی آئل ٹرمینل گیٹ نمبر 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرمنل میں آگ لگی، یہ آگ کے پیٹرول کے یونٹ میں لگی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں روانہ ہوگئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی ٹریمنل ون کے پیٹرول کے یونٹ پر لگی تھی۔
سندھ رینجرز کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی، سندھ رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کارڈن آف کرلیا تھا۔
رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کر رکھی تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔