قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے ‏شمالی وزیرستان حملے...
شائع 04 ستمبر 2020 12:10pm

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے ‏شمالی وزیرستان حملے میں شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراطلات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ‏شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی۔

شبلی فراز نے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، نائک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات ونشریات کا مزیدکہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Read Comments