قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے شمالی وزیرستان حملے میں شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراطلات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی۔
شبلی فراز نے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، نائک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراطلاعات ونشریات کا مزیدکہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں۔لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد،نائک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر کومادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کی بلندی درجات کے لیےدعاگو ہیں۔قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 4, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔