مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،...
شائع 10 ستمبر 2020 09:16am

لاہور:مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچےہیں،اس بارمفتی عبدالقوی کو سیلفیاں نہیں بلکہ خاتون کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مفتی عبدالقوی متنازع ویڈیوز اور سیلفیوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،وہ ویڈیوز چاہے مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ ہوں یا ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ سیلفی کا معاملہ ہو،وہاں آپ کو مفتی عبادلقوی ضرور نظر آئیں گے۔

Read Comments