کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے ۔سرکاری اسکولز کے اساتذہ کو ایس او پیز کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔
کراچی میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے ۔ تیاریاں شروع ہوگئیں ۔
ضلع وسطی میں اسکول اساتذہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملے کوبھی تربیت دی گئی ہے تاکہ طلبا کی صحت کا خیال رکھا جاسکے۔
ڈاکٹرز نے اساتذہ اور طلبا کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔
سیمینار میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جبکہ ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا ۔