لاہور موٹروے ریپ کے خلاف فنکار برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی۔ کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کردیا۔
موٹروے پر خاتون کا ریپ، شوبز اسٹار میدان میں آگئے، کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا۔ فنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے "انصاف دو" کے نعرے بھی لگائے۔
مظاہرے میں ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، عدنان صدیقی اور عائشہ عمر سمیت کئی ستارے شریک ہوئے۔ احتجاجی خواتین اسٹارز نے کہا کہ جب تک سزا نہیں ملے گی کچھ نہیں بدلے گا۔
ادکار عدنان صدیقی نے بھی ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔