Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور موٹروے ریپ کے خلاف فنکار برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی

لاہور موٹروے ریپ کے خلاف فنکار برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی۔...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 10:49pm

لاہور موٹروے ریپ کے خلاف فنکار برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی۔ کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

موٹروے پر خاتون کا ریپ، شوبز اسٹار میدان میں آگئے، کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا۔ فنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے "انصاف دو" کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرے میں ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، عدنان صدیقی اور عائشہ عمر سمیت کئی ستارے شریک ہوئے۔ احتجاجی خواتین اسٹارز نے کہا کہ جب تک سزا نہیں ملے گی کچھ نہیں بدلے گا۔

ادکار عدنان صدیقی نے بھی ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div