مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں آن لائن شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
بابر اعوان نے کہا سیاست کیلئے فٹ عدالت کیلئے ان فٹ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ملک سے بھاگے ہوئے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں کہا آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔