نوازشریف کا خطاب نشر ہوا تو قانونی آپشن استعمال کریںگے، شہبازگل
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے...
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا، اور نوازشریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمی کرے اور بھاشن دے۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ نوازشریف اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔
Read Comments