Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2020 06:27pm

'نوازشریف وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین نے کیا'

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نوازشریف پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر مکمل طور پر حاوی ہو چکی ہے۔ فوج آئینی ادارہ ہے اور فوج کا حکومت کے ساتھ تعاون بھی آئینی عمل ہے۔

لاہور سے جاری وڈیو بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا نوازشریف وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین نے کیا۔ الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوازشریف ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں۔ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا اور اس دوران نوازشریف کا فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

Read Comments