Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'نوازشریف وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین نے کیا'

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر مکمل طور پر حاوی ہو چکی ہے۔
شائع 22 ستمبر 2020 06:27pm

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نوازشریف پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر مکمل طور پر حاوی ہو چکی ہے۔ فوج آئینی ادارہ ہے اور فوج کا حکومت کے ساتھ تعاون بھی آئینی عمل ہے۔

لاہور سے جاری وڈیو بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا نوازشریف وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین نے کیا۔ الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوازشریف ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں۔ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا اور اس دوران نوازشریف کا فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div