Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2020 10:21pm

اداکار فیروزخان کا ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے پابندی کامطالبہ

حال ہی میں شوبز کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایپ پر پابندی لگائی جائے۔

ایک آن لائن انٹریو میں دورانِ گفتگو اُن سے سوال کیا گیا کہ ٹک ٹاک کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے تو انہوں نے اس ایپ کو کینسر قرار دیتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مجھے میرے ایک دوست نے ویڈیو دکھائی جس میں ایک بچہ ریل گاڑی کے سامنے چل رہا تھا، فاصلے کا درست اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوگیا اور موقع پر ہی اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

سابق اداکار نے مزید کہا کہ جو لوگ اس ایپ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں وہ صرف عارضی ہے کیونکہ اس ایپ پر کبھی بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ ویڈیو دیکھئے۔

Read Comments