بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) نے پشاور کے شہریوں سے اُن کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک صحافی نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کیں جس پر لیجنڈ اداکار نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ دلیپ کمار نے پشاور کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ہیش ٹیگ دلیپ کمار کے ساتھ اُن کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں۔