'قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کو یہ دولت واپس کرناہوگی'

ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نےکہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پریشان ہیں۔
شائع 10 اکتوبر 2020 09:11pm

وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کو یہ دولت واپس کرناہوگی اورملک کوہونےوالے نقصان کا جواب بھی دینا ہوگا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پریشان ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قانون کی حکمرانی کا دعوی کرتے ہیں لہذا انہیں نواز شریف سے کہنا چاہیئے کہ وہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کےلئے عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد نے پیپلز پارٹی کو قومی پارٹی سے صوبائی سطح کی جماعت بنادیا ہے۔

Read Comments