بھارت میں یوگا گرو کے نام سے مشہور بابا رام دیو ریاست اتر پردیش کے علاقے متھورا میں ایک یوگا پرفارمنس کے دوران ہاتھی سے نیچے گر پڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا رام دیو ہاتھی کی کمر پر بیٹھ کر یوگا کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ہاتھی نے اپنی جگہ تبدیل کی، یوگا گرو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ہاتھی سے نیچے لُڑک گئے۔
یوگا گرو کی حفاظت پر مامور گارڈ فوری طور پر ان کے پاس آیا تاہم اس دوران گرو رام دیو پھرتی سے اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ گرو رام دیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں یوگا گرو کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔