Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گرو رام دیو یوگا کرتے ہوئے ہاتھی سے گر گئے

بھارت میں یوگا گرو کے نام سے مشہور بابا رام دیو ریاست اتر پردیش...
شائع 15 اکتوبر 2020 09:49am

بھارت میں یوگا گرو کے نام سے مشہور بابا رام دیو ریاست اتر پردیش کے علاقے متھورا میں ایک یوگا پرفارمنس کے دوران ہاتھی سے نیچے گر پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا رام دیو ہاتھی کی کمر پر بیٹھ کر یوگا کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ہاتھی نے اپنی جگہ تبدیل کی، یوگا گرو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ہاتھی سے نیچے لُڑک گئے۔

یوگا گرو کی حفاظت پر مامور گارڈ فوری طور پر ان کے پاس آیا تاہم اس دوران گرو رام دیو پھرتی سے اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ گرو رام دیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں یوگا گرو کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div