Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2020 11:27pm

نیوزی لینڈ انتخابات:جیسنڈاآرڈرن کو کامیابی پروزیراعظم کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں2020ء کے انتخابات میں شاندار کامیابی پرجیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کی بہترین قیادت نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون اور دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments