Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2020 06:27pm

'پوری طاقت سےجزائرآرڈیننس منسوخ کرائیں گے'

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں پوری طاقت سےجزائرآرڈیننس منسوخ کرائیں گے۔چاہتے ہیں وفاق جزائر سے متعلق آرڈیننس واپس لے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ افسوس اہم قراردادوں پر ہمارا ساتھ نہیں دیا جارہا۔وفاق کےآرڈیننس کےخلاف پورا سندھ سراپااحتجاج ہے۔ایکٹ میں واضح ہے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ کی سالمیت پرحملےکےخلاف قراردادپاس کرینگے۔جزائرپرآرڈیننس کےخلاف پوراسندھ کھڑاہے۔وفاق کو ان جزائر کے نام تک معلوم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے وفاق کو خط لکھا، صدارتی آرڈیننس منظورنہیں۔سندھ کی سالمیت پر حملہ ہوا،کسی کو غدار نہیں کہوں گا۔

Read Comments