Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'پوری طاقت سےجزائرآرڈیننس منسوخ کرائیں گے'

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق کو خط لکھا، صدارتی آرڈیننس منظورنہیں۔سندھ کی سالمیت پر حملہ ہوا،کسی کو غدار نہیں کہوں گا۔
شائع 21 اکتوبر 2020 06:27pm

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں پوری طاقت سےجزائرآرڈیننس منسوخ کرائیں گے۔چاہتے ہیں وفاق جزائر سے متعلق آرڈیننس واپس لے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ افسوس اہم قراردادوں پر ہمارا ساتھ نہیں دیا جارہا۔وفاق کےآرڈیننس کےخلاف پورا سندھ سراپااحتجاج ہے۔ایکٹ میں واضح ہے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ کی سالمیت پرحملےکےخلاف قراردادپاس کرینگے۔جزائرپرآرڈیننس کےخلاف پوراسندھ کھڑاہے۔وفاق کو ان جزائر کے نام تک معلوم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے وفاق کو خط لکھا، صدارتی آرڈیننس منظورنہیں۔سندھ کی سالمیت پر حملہ ہوا،کسی کو غدار نہیں کہوں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div