وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کی اپنی دوسری شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمالہ طارق دیگر خواتین کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کشمالہ طارق اور بزنس مین وقاص خان کی شادی سے متعلق محفل سنگیت کا انعقاد کیا گیا, جس میں کشمالہ طارق نے بھی ڈانس کیا۔
اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی طارق رشید سے ہوئی تھی، جو سی پی اے (دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن) کے ممبر تھا۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔