وزیراعظم عمران خان اکثر اوقات عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہتے ہیں کہ 'گھبرانا نہیں ہے'۔
ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور غربت سے ستائی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان یہ جملہ بار بار دہراتے ہیں.
حالانکہ ان کے اس جملے کو اپوزیشن رہنماﺅں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو اپوزیشن رہنما طنزیہ انداز میں لوگوں سے کہتے ہیں 'گھبرانا نہیں ہے'۔
اور اب اس نام سے فلم بھی بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی اکاؤنٹ پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے جس کا نام ہے "گھبرانا نہیں ہے"۔ جسے جلد ہی بڑی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔