Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان کے معروف جملے پر فلم بنانے کی تیاریاں

وزیراعظم عمران خان اکثر اوقات عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ...
شائع 05 نومبر 2020 10:11am

وزیراعظم عمران خان اکثر اوقات عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہتے ہیں کہ 'گھبرانا نہیں ہے'۔

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور غربت سے ستائی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان یہ جملہ بار بار دہراتے ہیں.

حالانکہ ان کے اس جملے کو اپوزیشن رہنماﺅں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو اپوزیشن رہنما طنزیہ انداز میں لوگوں سے کہتے ہیں 'گھبرانا نہیں ہے'۔

اور اب اس نام سے فلم بھی بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی اکاؤنٹ پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے جس کا نام ہے "گھبرانا نہیں ہے"۔ جسے جلد ہی بڑی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div