Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2020 10:28am

مالک کی لاپرواہی یاکچھ اور۔۔۔ مرغی بری عادت میں مبتلا

چین میں ایک پالتو مرغی کھانے میں باجرے یا سبزی کی جگہ دھاتت کے اسکریو کھانا پسند کرتی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق اس پالتو مرغی کو جب تک دن میں کوئی دھات والا پرزا کھانے کو نہ ملے وہ سکون سے نہیں بیٹھتی، مالک کا دعویٰ ہے کہ اُن کی مرغی اسکریو نہ صرف پسند کرتی ہے بلکہ انہیں شوق سے کھاتی ہے۔

الیکٹرک اسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی مرغی کو لوہے کے اسکریو کھاتے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے مرغی کی بری عادت کو مالک کی لاپرواہی اور غلفت کا نتیجہ قرار دیا، کیونکہ اُن کا ماننا ہے کہ مرغیوں کو اگر وقت پر دانا دیا جائے تو وہ کچھ اور نہیں کھائیں گی۔

مرغی کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے جب مرغی کو دیکھا تو اُسے وہاں سے بھگایا کیونکہ مجھے خوف تھا کہ کہیں یہ مر نہ جائے، مگر پھر وہ روز ہی اسکریو یا کوئی دھات والی چیز کھانے لگی۔

مالک سانگ کے مطابق اسکریو اور دیگر دھاتیں کھانے کے باوجود بھی حیران کن طور پر مرغی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے ہیلیونگ ژیانگ کے رہائشی سانگ نامی شہری کا کہنا تھا کہ وہ خود ہائیلون نامی علاقے کے رہائشی ہیں، انہوں نے جولائی میں دو چوزے خریدے اور پھر ان کو پالنا شروع کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اکثر دکان پر آنے والے گاہک مرغی کو اسکریو کھاتے دیکھ کر چیختے ہیں کیونکہ اُن کا خیال ہوتا ہے کہ یہ سب کھانے سے وہ مرجائے گی۔

Read Comments