Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 10:32am

میرا باپ مجھے کرنٹ لگا کر مار دے گا،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ پٹھان ہے اور اندازے کے مطابق یہ ایبٹ آباد کے کسی قریبی آبادی کا رہنے والا ہے۔ الہام نامی اس بچے کی ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ یہ بچہ بیٹھا رو رہا تھا، جب میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو کہتا کہ میری چٹائی نہیں بکی میں چٹائی بیچے بغیر گھر جاﺅں گا تو میرا باپ مجھے مارے گا اور مجھے کرنٹ لگائے گا۔

ویڈیو بنانے والے صاحب نے سوال کیا کہ والد آپ کا سگا ہے یا سوتیلا تو بچے نے روتے ہوئے کہا کہ سگا والد ہے۔ یقین نہیں آتا کہ ایک باپ کا دل اتنا سفاک کیسے ہو گیا کہ اپنے ہی لخت جگر کو محض چٹائی بیچ کر نہ آنے پر اتنی سخت سزا دینے کی سوجھی کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کرنٹ لگا دیتا ہے۔

Read Comments