وزیراعظم کادورہ بلوچستان عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 12:02pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی ،وزیراعظم کا دورہ بلوچستان عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ معاشی وسماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے،آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا،انشاء اللہ۔

Read Comments