وزیراعظم کادورہ بلوچستان عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی ،وزیراعظم کا دورہ بلوچستان عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔
بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 13, 2020
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ معاشی وسماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے،آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا،انشاء اللہ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔