Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 11:56pm

اسد خٹک کا وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو بچوں کی یاد ستانے لگی، ڈیڑھ سال بعد منظرعام پر آگئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔

اسد خٹک کا مزید کہنا ہے کہ وینا ملک نے بچوں کو پاکستان اسمگل کردیا اور اب تو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، حکومت پاکستان نوٹس لے۔

سابق شوہر کا اپنی ہی سابقہ بیوی پر بچے اسمگل کرنے کا الزام، اپنے ویڈیو بیان میں اسد خٹک نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہوگیا بچوں سے بات بھی نہیں کرنے دی جارہی، میرے بچے امریکی شہری ہیں لیکن وینا نے دبئی سے پاکستان اسمگل کردیئے۔

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے تین ملکوں کی ساکھ داؤ پر لگادی ہے، حکومت پاکستان نوٹس لے۔ انہوں نے وینا ملک کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیج دیا۔

Read Comments