Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسد خٹک کا وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو بچوں کی یاد ستانے لگی، ڈیڑھ سال...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 11:56pm

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو بچوں کی یاد ستانے لگی، ڈیڑھ سال بعد منظرعام پر آگئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔

اسد خٹک کا مزید کہنا ہے کہ وینا ملک نے بچوں کو پاکستان اسمگل کردیا اور اب تو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، حکومت پاکستان نوٹس لے۔

سابق شوہر کا اپنی ہی سابقہ بیوی پر بچے اسمگل کرنے کا الزام، اپنے ویڈیو بیان میں اسد خٹک نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہوگیا بچوں سے بات بھی نہیں کرنے دی جارہی، میرے بچے امریکی شہری ہیں لیکن وینا نے دبئی سے پاکستان اسمگل کردیئے۔

وینا ملک، ان کے سابقہ شوہر اور بچے
وینا ملک، ان کے سابقہ شوہر اور بچے

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے تین ملکوں کی ساکھ داؤ پر لگادی ہے، حکومت پاکستان نوٹس لے۔ انہوں نے وینا ملک کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیج دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div