وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس...
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2020 12:35pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کوویڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنےپر ڈاکٹروں کی ہدایت پروزیراعلیٰ نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ۔

ترجمان وزیرا علی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا،جمعہ کی نمازکےبعدکوویڈ19 کاٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرزکی ہدایت پرخود کو آئسولیٹ کیا ہے، ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شاصیکت وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے۔

Read Comments