وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کوویڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنےپر ڈاکٹروں کی ہدایت پروزیراعلیٰ نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ۔
* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) November 16, 2020
ترجمان وزیرا علی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا،جمعہ کی نمازکےبعدکوویڈ19 کاٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔
* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) November 16, 2020
مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرزکی ہدایت پرخود کو آئسولیٹ کیا ہے، ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔
* نماز جمعۃ المبارک کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) November 16, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شاصیکت وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔