بلاول بھٹو کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ...
شائع 17 نومبر 2020 12:28pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں،اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرناہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا تھا کہ بلاول کے جذبانی بیانات منطق وحقائق سے عاری ہیں،اپوزیشن کوانتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کوترک کرنا ہوگا ، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے ،جمہوریت کا لیکچردینے والے جمہوری طرزعمل اپنائیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دوکے نعرے لگانے والےگلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کوعزت دینے کوتیار نہیں؟جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کومقبول رہنما ءدکھا چکے تھے ،گزشتہ 10سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کوووٹ کیسے ملتے؟۔

Read Comments