بلاول بھٹو کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں،اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرناہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا تھا کہ بلاول کے جذبانی بیانات منطق وحقائق سے عاری ہیں،اپوزیشن کوانتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کوترک کرنا ہوگا ، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے ،جمہوریت کا لیکچردینے والے جمہوری طرزعمل اپنائیں۔
بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں ۔ اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 17, 2020
شبلی فراز نے مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دوکے نعرے لگانے والےگلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کوعزت دینے کوتیار نہیں؟جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کومقبول رہنما ءدکھا چکے تھے ،گزشتہ 10سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کوووٹ کیسے ملتے؟۔
ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں؟ جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے ۔ گذشتہ دس سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 17, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔