شبلی فراز نے اپوزیشن سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کردی
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آ چکا، عوام دشمنی کے مرتکب نہ ہو ۔
وزیراطلاعات شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔
کرونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں۔عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 20, 2020
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔