شبلی فراز نے اپوزیشن سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کردی

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن سے ...
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2020 02:41pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آ چکا، عوام دشمنی کے مرتکب نہ ہو ۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔