شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کامعاملہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مشاورت طلب کرلی۔
وزیراعلی پنجاب درخواست کا جائزہ لینے کے بعد پیرول پررہائی کےحوالے سےحتمی فیصلہ دیں گے۔
شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کے معاملے پر عثمان بزدار نے اعلی سطح پرمشاورت طلب کرلی۔
ایوان وزیراعلی میں ن لیگ کی درخواست کاجائزہ لیاجائے گا، 2ہفتے کے لئے پیرول پررہائی کے لئے د رخواست دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے حکام وزیراعلی کو پیرول رولزکے بارے میں بریف کریں گے،جس کےبعد وزیراعلی پیرول پررہائی کےحوالے سےحتمی فیصلہ کریں گے۔