عالمی بینک تعلیم کےمنصوبےکےلئےپاکستان کو تقریبا دو کروڑ ڈالرزدےگا

عالمی بینک پاکستان کو تعلیم کے ایک منصوبے میں کورونا سے نمٹنے...
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2020 11:51pm

عالمی بینک پاکستان کو تعلیم کے ایک منصوبے میں کورونا سے نمٹنے کےلئے علاج کی مد میں ایک کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ڈالر فراہم کرے گا۔

اس سلسلے میں بدھ کو اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیار کی موجودگی میں سیکریٹری اقتصادی امور نور محمد اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

منصوبے کا مقصد قلیل مدت کےلئے تعلیم کے شعبے میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے اور علاج کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کو مضبوط کرنا اور مدد فراہم کرنا ہے۔

منصوبےسےسماجی فاصلےکو جاری رکھنے کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو توسیع دینے کے ذریعے ملک میں معلومات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے اور دوردراز علاقوں میں معلوماتی مواد تقسیم کرنے میں حکومت کو مدد ملے گی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments