بلاول بھٹوزرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری...
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2020 12:40pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے،معمولی علامات کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بے احتیاطی کے باعث کورونا سے کوئی محفوظ نہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں،اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پرویڈیولنک کے ذریعےخطاب کروں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے احتیاط کرنے اور ماسک پہننےکی اپیل بھی کی۔

Read Comments