بلاول بھٹوزرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے،معمولی علامات کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
بے احتیاطی کے باعث کورونا سے کوئی محفوظ نہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں،اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پرویڈیولنک کے ذریعےخطاب کروں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے احتیاط کرنے اور ماسک پہننےکی اپیل بھی کی۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔