ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں مزید پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے، یوں مجموعی اموات بڑھ کر سات ہزار نو سو بیالیس ہوگئیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران تین ہزار پینتالیس نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، کورونا سے اب تک تین لاکھ بانوے ہزار تین سو چھپن افراد متاثر ہیں۔
سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ ستر ہزار دو سو چھہ، پنجاب میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وائرس سے متاثرہ تین لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو تریپن افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔