Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا: ایک دن میں مزید 45 افراد جاں بحق، 3045 نئے کیسز

ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ گزشتہ...
شائع 28 نومبر 2020 12:11pm

ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں مزید پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے، یوں مجموعی اموات بڑھ کر سات ہزار نو سو بیالیس ہوگئیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران تین ہزار پینتالیس نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، کورونا سے اب تک تین لاکھ بانوے ہزار تین سو چھپن افراد متاثر ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ ستر ہزار دو سو چھہ، پنجاب میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وائرس سے متاثرہ تین لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو تریپن افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div