اسلام آبادہائیکورٹ کے جج کیلئے بابر ستار کے نام کی سفارش

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ...
شائع 03 دسمبر 2020 07:35pm

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیلئے بابر ستار اور طارق جہانگیری کے ناموں کی سفارش کر دی۔ حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی دو خالی نشتوں پر تعیناتیوں کیلئے دو ناموں کی سفارش کر دی گئی۔

زرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کیلئے بابر ستار اور طارق جہانگیری کے ناموں کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی ہے ۔ جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا۔

Read Comments