Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2020 08:40pm

'پاکستان آنے کا مقصد اپنی اسکلز کو بہتر بنانا ہے'

لاہور: ‏آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا، 8 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا مقصد اپنی اسکلز کو بہتر بنانا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ٹریننگ شروع کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے کی کوشش کروں گا جبکہ ان کے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولر شعیب اختر ہیں۔

بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ایرون سمرز میں بہت پوٹینشل ہے صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

ایرون سمرز پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے، وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر ہوں گے۔

Read Comments