Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2021 02:17pm

پی ڈی ایم کا احتجاج:شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا،وزیر داخلہ شیخ رشید نے صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اورکنٹرول روم میں سہولیات کا جائزہ لیا ،وزارت داخلہ کے کنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی اور کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ،شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے ،امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی۔

Read Comments