Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2021 02:33pm

کسی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں،آپ تاعمرقیداورنااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیئے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ وزیراعلیٰ یا کوئی پبلک آفس ہولڈرکہے کہ”میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں“،وزیر ہو یا وزیراعلیٰ سب عوام کو جوابدہ ہیں،وفاقی وزیرکی حیثیت سے آرٹیکل149 اور دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اوروزیراعلیٰ وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان،استعفوں سے شروع ہوئےاورجلسوں پر رکے ،اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگوکررہے ہیں،کس مائی کےلال کی جرآت ہےوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکی،آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیئے گا،کیاپدی اور کیا پدی کا شوربہ۔

Read Comments